27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:8
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
آج نیوز - حکومت کے آمرانہ اقدام کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کراچی میں کشمیری مہاجرین کی نشست سے دستبردار ہونے کیلیے ایم کیو ایم پر دباوٴ ڈالا۔ حکومت نے مطالبہ نہ ماننے پر ایم کیو ایم کو کراچی کے انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جمہوری حکومت کے اس آمرانہ اقدام پر دوپہر بارہ بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد قوم کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔