تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:19

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

آج نیوز - بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ہو نے پر ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورا نیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش سے چھوٹی صنعتیں بحران کا شکار ہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ملک بھر میں چھوٹی صنعتیں بند ہو کر رہ گئی ہیں جس سے بیسیوں محنت کش روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔۔ سخت گرمی میں ضعیف مریض مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ پیپکو کے مطابق گرمی اور حبس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جس کی بنا پر بجلی کا شارٹ فال پچپن سو تک پہنچ گیا ہے۔ گھروں اور دکانوں میں نصب یو پی ایس بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث چارج ہی نہیں ہو پا رہے جس سے ان کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے بارہ گھنٹے تک جبکہ بشتر مضافات میں بیس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال، رحیم یار خان، کمالیہ، خانیوال، چنیوٹ، میاں چنوں، چیچہ وطنی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.