27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:36
بھارت میں پھنسے پانچ پاکستانی آج وطن پہنچیں گے
آج نیوز - صومالی قزاقوں سے رہائی کے بعد بھارت میں پھنسے پانچ پاکستانی آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچ پاکستانی جو اس وقت ممبئی میں ہیں، بھارت نے ان کے پاکستان واپس جانے کے کاغذات کلیئر کردیئے ہیں۔ یہ پانچ پاکستانی آج سہ پہر ممبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ ان کے ٹکٹ اور سفری دستاویزات دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے فراہم کردیئے ہیں۔