تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:13

قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ہالینڈ پہنچ گئی

آج نیوز - آئرلینڈ میں ہونیوالا چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ہالینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیکر ڈبلن میں کھیلا جانیوالا چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ گرین شرٹس دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ہالینڈ کے شہرایمسٹر ڈیم پہنچ گئی ہے جہاں وہ چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔ ٹورنامنٹ کا آغازمنگل سے ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان ہالینڈ، انگلینڈ اورجرمنی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ابتدائی روزپاکستان کا مقابلہ میزبان ہالینڈ سے ہوگا۔ انتیس جون کو قومی ٹیم انگلینڈ اوریکم جولائی کوجرمنی سے مقابلہ کریگی۔ قومی ٹیم کے منیجرخواجہ جنید کا کہناہے کہ ڈبلن میں چارملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ہالینڈ میں ہونیوالا ٹورنامنٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.