تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:6

بھٹو کے ساتھ جوکچھ ہوا،ماورائے آئین تھا،چیف جسٹس

اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ماورائے آئین تھا ۔ صدارتی ریفرنس میں شکایت کنندہ کی رائے بھی لینی چاہیے تھی ۔



سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ شریک ملزم کو سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت ریفرنس کا جواب اثبات میں دے۔ جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس میں کہاکہ قانون تویہ ہے کہ مجرم اور شریک مجرم دونوں کو سزادی جاتی ہے ۔



بابراعوان نے کہاکہ شریک ملزم کو عمرقید کی سزاہوسکتی ہے سزائے موت نہیں ۔ انھوں نےکہاکہ بھٹو کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بھٹو سے تعصب رکھتے تھے ۔ انھوں نےکہا کہ سابق چیف جسٹس نسیم شاہ نے تسلیم کیاکہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ بھٹو سے ججز نے زیادتی کی اس پر پچھتاوا ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غلطی فرد سے ہوئی اداروں سے نہیں جس کے بعد سماعت کل تک کےلیے ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.