27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:30
پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ لیگ کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئی
آج نیوز - بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کا پہلا لیگ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی۔ جعفرخان کی قیادت میں بیس رکنی قومی فٹبال ٹیم اورچھ آفیشلزپرمشتمل اسکواڈ کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوا۔ قومی ٹیم انتیس جون کوڈھاکہ میں بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کا پہلا لیگ کھیلے گی۔ دوسرے لیگ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئیگی جہاں تین جولائی کولاہورمیں میچ کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم کے کپتان جعفرخان نے کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے کھلاڑیوں نے کیمپ میں بھرپورتیاری کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ہوم اینڈ اوے میچزمیں ضرورکامیابی حاصل کریگی۔ ٹیم کے کوچ طارق لطفی کا کہناتھا کہ کیمپ میں خامیوں کودورکرنیکی کوشش کی گئی ہے۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ میں نئے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔