27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:15
ایم کیوایم کی ناراضی جلد ختم ہوجائے گی،وزیر اعلی سندھ
اے آر وائی - کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے ان کی ناراضی جلد ختم ہوجائے گی۔ آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کی مہاجرین کی کراچی مین نشستوں پر جلد انتخابات کرائے جائینگے ۔
کراچی میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ کراچی کے خراب حالات کے باعث الیکشن ملتوی کئے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کررہےہیں ۔ ایم کیوایم کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھیں گے دوستوں کے اعتراضات دور کردیئے جائینگے۔