تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:44

اعصام ومبلڈن ٹینس مکسڈ ڈبلز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

آج نیوز - پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلزکے دوسرے راؤنڈ میں آج اپنی پارٹنر کویٹا پیشکے کے ہمراہ ایکشن میں نظرآئیں گے۔ اعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا کو ومبلڈن کے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اعصام الحق اپنی چیک پارٹنر کویٹا پیشکے کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جوناتھن ایلرچ اورشہارپیرسے مقابلہ کریں گے۔ اعصام اورپیشکے کو مکسڈ ڈبلزمیں ففتھ سیڈ رکھا گیا ہے۔ مینز سنگلزمیں دفاعی چیمپئین رافیل نڈال، راجرفیڈرر، نوواک ڈوکووچ اوراینڈی مرے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.