تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:46

میکسیکو نے چھٹی مرتبہ کونکیف گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

آج نیوز - میکسیکو نے امریکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ کونکیف گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے گولڈ کپ کے فائنل میں امریکہ اور میکسیکو کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ امریکا ابتدئی تئیس منٹ میں مائیکل بریڈلی اور لنڈن ڈونون کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔ جسے میکسیکو کی جانب سے پابلو بریرہ اور اندریس گورڈاڈو نے گول داغ کر میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔ جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔ دوسرے ہاف میں میکسیکو نے امریکہ کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے مزید دو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ میکسیکو نے چھٹی مرتبہ کونکیف گولڈ کپ جیتا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی میکسیکو نے دو ہزار تیرہ میں برازیل میں ہونے والے کنفیڈریشن کپ کے لئے بھی کولیفائی کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.