تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3

کپاس کی نئی فصل کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ

آج نیوز - مقامی مارکیٹ میں کپاس کی نئی فصل کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوگیا اور چالیس کلو پھٹی بھی سو روپے مہنگی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں خریداری کے باعث کپاس کے سودے ایک ڈالر اکسٹھ سینٹس فی پاوٴنڈ پرپہنچ گئے ہیں۔ جس کا اثر مقامی منڈی میں بھی ہوا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے آج نیوز کو بتایا کہ رحیم یار خان میں کپاس کی نئی فصل کی قیمت میں مزید پچاس روپے اضافہ ہوا، جس سے روئی کی قیمت آٹھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے پر آگئی۔ پنجاب میں چالیس کلو پھٹی کی قیمت سو روپے بڑھ کر چار ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ جبکہ سندھ میں چالیس کلو پھٹی تین ہزار نو سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نئی فصل کی آمد کے بعد پنجاب کی چھ اور سندھ کی دو جننگ فیکٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.