27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:15
دو ہزار بارہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کا امکان
آج نیوز - مالی سال دوہزار بارہ میں عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار میں نو فیصد اور مقامی کپاس کی پیداوار میں اٹھائیس فیصد اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ میں عالمی سطح پر بارہ کروڑ اڑتیس لاکھ بیلزکپاس کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ اس کی کھپت گیارہ کروڑ پچانوے لاکھ بیلز رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب مقامی سطح پر وزارت خوراک و ذراعت نے کپاس کی پیداوار کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ بیلز لگایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار آئیندہ آنے والے دنوں میں قیمتوں کی سمت کا تعین کرے گی۔ جو کہ پہلے ہی مقامی سطح پر تیرہ ہزار روپے فی من اور عالمی سطح پر دو ڈالر تینتالیس سینٹس فی پاؤنڈ کی ریکارڈ حد کو چھو چکی ہے۔ تاہم چین میں ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے طلب میں کمی اور آئندہ سیزن میں کپاس کی بہتر فصل کی توقعات پر قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اور آئندہ سال پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں استحکام رہے گا۔