27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:13
متحدہ الگ ہوئی توآئندہ گورنرسندھ فیصل رضاعابدی ہونگے،ذرائع
اے آر وائی - اسلام آباد: پیپلزپارٹی کےا علی حلقوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ یا وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کی صورت میں گورنر سندھ کو تبدیل کردیاجائیگا۔ نئے گورنر سندھ فیصل رضاعابدی ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کو سنجیدگی سے لیا ہے اور فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے مزید دباؤ میں نہیں آیا جائیگا۔ ایم کیوایم نے سندھ یا وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تو گورنر سندھ تو تبدیل کردیا جائیگا۔ سینیٹر فیصل رضاعابدی نئے گورنرسندھ ہونگے اس سلسلے میں فیصل رضاعابدی کو گرین سگنل بھی دیدیا گیا ہے۔