تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:47

بھارت امپائرریفرل سسٹم کی تبدیل شدہ شکل کے استعمال پررضامند

آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امپائرریفرل سسٹم کے معاملے پربھارت کومنالیا۔ بی سی سی آئی نے امپائر ریفرل سسٹم کی تبدیل شدہ شکل کے استعمال پررضامندی ظاہر کردی۔ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طورپرٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ میں امپائرریفرل سسٹم کے استعمال پراتفاق کیا۔ بھارت دوہزارنوسے امپائرریفرل سسٹم کے استعمال کی مخالفت کرتاآرہا تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوڈی آرایس میں انفراریڈ کیمرا اورآڈیوٹریکننگ ڈیوائس کا استعمال لازمی ہوگا لیکن ہاک آئی ٹیکنالوجی کو دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جس کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹسمین اب رنرکی خدمات حاصل نہیں کرسکیں گے جبکہ پاور پلے سولہ سے چالیس اوورزکے درمیان لینا لازمی ہوگا، ہر اینڈ سے نئی گیند کے استعمال کی منظوری بھی دی گئی جس کا اطلاق یکم اکتوبر دوہزار گیارہ سے ہوگا۔ آئی سی سی ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس منگل اوربدھ کوہوگا جس میں صدارت کیلئے رائج روٹیشن پالیسی میں ترمیم، فیوچرٹورز پروگرام اور دوہزار پندرہ ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی شمولیت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.