27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
گورنر سندھ فیصلے پر نظر ثانی کریں،صدارتی ترجمان
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت سے علیحدگی اور سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے استعفےٰ کے اعلان کے ردعمل میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ انہیں گورنر سندھ کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کو اپنے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام کیلئے مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مفاہمت کی پالیسی کو کمزور بنانے کی بجائے مضبوط بنائیں۔