تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 17:46

ایم کیو ایم سے ناراض نہیں،انہیں خداحافظ نہیں کہیں گے،جہانگیر

اے آر وائی - کراچی: پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ہم سے ناراض ہے، ہم اس سے ناراض نہیں ہیں، کوشش کر کے ان کے تحفظات دور کرینگے۔



پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ جن لوگوں کیساتھ ہم نے طویل مدت تک چلنا ہے، ان کو ایسے خدا حافظ نہیں کہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو ایم کیو ایم کے ساتھ کیوں نہیں۔



ایم کیو ایم سے رابطوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت بیرون ملک موجود ہے۔ ناراضگی بڑی سطح پر ہے،اسے اسی سطح پر ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آزادکشمیر قانونساز اسمبلی کی جن نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے ان پر جمہوری طریقے سے انتخابات کرائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.