27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:24
موجودہ صورت حال میں کوئی پارٹی تنہا حکومت نہیں چلاسکتی،جہانگیربدر
آج نیوز - پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں کوئی پارٹی تنہا حکومت نہیں چلاسکتی، ایم کیو ایم کو جلد منالیں گے۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں جہانگیر بدر نے کہا کہ آزاد کشمیرکیانتخابات میں پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔پارٹی پر اعتماد کے لیے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی تنہا حکومت کرنے کا نہیں سوچا۔ الطاف بھائی کو وعلیکم سلام نہیں کہیں گے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ آج کی سیاسی صورتحال میں کوئی پارٹی تنہا حکومت نہیں چلا سکتی۔ ایم کیو ایم کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سیاست میں بات چیت کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔جہانگیربدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب ق لیگ کے ساتھ بیٹھی ہے تو ایم کیوایم کو کیوں دورکریں۔ صدر آصف زرداری وطن واپس آئیں گے توگورنر سندھ کا استعفیٰ ٹیبل پر آئے گا۔