27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:28
ایبٹ آباد کمیشن کاپہلا اجلاس پانچ جولائی کوطلب
آج نیوز - ایبٹ آباد کمیشن کا پہلا اجلاس پانچ جولائی کو طلب کر لیا گیا۔ کمیشن کا پہلا اجلاس کابینہ سیکریٹریٹ میں ہو گا۔ ایبٹ آباد کمیشن کی سیکریٹری نرگس سیٹھی نے اسلام آباد میں جسٹس جاوید اقبال سے ملاقات کی اور ان سے کمیشن کے کام کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔ جس کے بعد کمیشن کا پہلا اجلاس پانچ جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔