27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
لاہور:باپ بیٹے کے قتل کیخلاف احتجاج
آج نیوز - لاہور میں باپ بیٹے کے قتل کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے موٹروے بند کردی، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نوانکوٹ میں ایک روز پہلے گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے باپ بیٹے کے قتل کے خلاف لوگوں نے بابو صابو انٹرچینج کے سامنے احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ ٹریفک میں پھنسے افراد کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن مسافروں اور عام لوگوں کو تکلیف سے دوچار کرنا کوئی مہذب طریقہ نہیں ہے۔احتجاج کے باعث ایک طرف موٹروے پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی تو دوسری طرف بند روڈ کو بھی مظاہرین نے بند کردیا۔