تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

ایم کیوایم چھ سات بار پہلے بھی الگ ہوئی،خورشیدشاہ

آج نیوز - وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹوور آپیریٹرز سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کہتے ہیں کہ لوگوں کو مناتے ہماری عمر گزر گئی، پیپلزپارٹی دھاندلی کرتی ہے نہ کسی کو کرنے دیتی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم چھ سات مرتبہ ایسا کرچکی سیاست کو جنگ کا میدان نہیں بنانا چاہتے۔ لوگوں کو مناتے ہماری عمر گزر گئی، اپوزیشن مضبوط ہونے سے حکومت مضبوط ہوتی ہے۔ اس سے قبل خورشید شاہ نے حج انتظامات کے متعلق بتایا کہ سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کیلئے علیحدہ ٹرمینل مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے سے یکم جولائی تک حج فلائٹس کا شیڈول مانگ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پندرہ جولائی تک نوے ہزار عازمین حج کیلئے انتظامات مکمل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، پرائیویٹ ٹوور آپریئروں سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پرہوگا مگر ہم سپریم کورٹ میں جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.