28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:56
نثار کھوڑو نے قائمقام گورنر کا منصب سنبھال لیا
آج نیوز - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفے اور بیرون ملک جانے کے بعد سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے قائمقام گورنر کا منصب سنبھال لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ سے مفاہمانہ پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے حکومت میں واپس نہ آنے کی صورت میں سندھ کا نیا گورنر ایسے شخص کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایم کیو ایم کے لیے بھی قابل قبول ہو۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما پروفیسر این ڈی خان کا نام بھی زیر غور ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کیا گیا تو سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کے نام زیر غور ہیں۔ وفاق اور صوبے میں متحدہ قومی موومنٹ کی علیحدگی کے بعد اب تک سیاسی صورتحال غیر واضح ہے، پیپلز پارٹی مفاہمت سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم اسے حتمی فیصلہ قرار دے چکی ہے۔