تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:59

متحدہ کے سندھ کابینہ میں چودہ وزراء، ایک مشیر، ایک معاون خصوصی تھا

آج نیوز - حکومت سے علیحدگی کے فیصلے سے قبل ایم کیو ایم کے سندھ کابینہ میں چودہ وزراء ، ایک مشیر اور ایک معاون خصوصی فرائض انجام دے رہے تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صغیر احمد صحت، محمد رضا ہارون کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد عادل صدیقی کو پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر محمد علی شاہ کو اسپورٹس، زبیر احمد کو دیہی ترقی، عبدالروٴف صدیقی کو صنعت، شعیب احمد بخاری کو پرائسز اینڈ کنٹرول، شیخ محمد افضل کو ماحولیات و متبادل توانائی، نادیہ گبول کو انسانی حقوق، عبدالحسیب خان کو اوقاف اور فیصل سبزواری امور نوجوانان کے محکموں پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے تین وزراء سید سردار احمد، خالد بن ولایت اور نثار پنہور کے پاس قلمدان نہیں تھا۔ خواجہ اظہار الحسن وزیراعلی سندھ کے مشیر اور غلام حیدر راہو معاون خصوصی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.