28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:36
پولو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی قومی ٹیم کا شاندار استقبال
آج نیوز - پولو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ منیجر کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنا اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ملائیشیا سے کراچی کے راستے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں احمد علی ٹوانہ، بلال حئی اور منیجر عبدالقادر ممدوٹ کا لاہور پولو کلب کے حکام نے استقبال کیا۔ کھلاڑی راجہ تیمور ندیم ملائیشیا سے برطانیہ چلے گئے اور ثاقب خاکوانی وہیں رک گئے جبکہ راجہ سمیع اللہ کراچی سے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تاہم بدقسمتی سے فائنل میں روائتی حریف بھارت سے شکست کھا گئے۔منیجر نے بتایا کہ قومی ٹیم رواں برس گیارہ سے پچیس اکتوبر تک ارجنٹائن میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔