تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:9

آزاد کشمیر:تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا شیڈول

آج نیوز - آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پولنگ دس، گیارہ اور اٹھارہ جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق جن تین حلقوں کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا،ان میں دوبارہ پولنگ کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق ایل اے سترہ پونچھ ایک عباس پور میں دوبارہ انتخاب اٹھارہ جولائی کو ہوگا، ایل اے چھ بھمبر دو سماہنی میں گیارہ جولائی اور ایل اے سینتیس وادی دو لاہور میں پولنگ دس جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.