تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:57

ٓدوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعدادچودہ کرنیکی منظوری

آج نیوز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھاکرچودہ کرنیکی منظوری دے دی۔ دس فل ممبرزکے علاوہ چارایسوسی ایٹ ممالک کوبھی میگاایونٹ میں شرکت کا موقع مل سکے گا۔آئی سی سی نے رواں سال اپریل میں دوہزارپندرہ ورلڈ کپ دس ٹیموں تک محدود کرنیکا اعلان کیا تھا۔ جس پرایسوسی ایٹ ممالک کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھاجس پرآئی سی سی کے صدر شردپوارنے ایگزیکٹیوبورڈ سے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کی تھی۔ ہانگ کانگ میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے تیسرے روزآئی سی سی ایگزیکٹیوبورڈ نے دوہزارپندرہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھاکرچودہ کرنے کی منظوری دیدی۔ ورلڈ کپ دوہزارپندرہ میں دس فل ممبرزکے علاوہ چارایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ ایگزیکٹیوبورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دوہزار بارہ اور دوہزار چودہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سولہ کے بجائے بارہ ٹیموں پرمشتمل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.