28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:51
ڈی آئی خان :متاثرین وزیرستان کی واپسی کا تیسرا مر حلہ شروع
اے آر وائی - ڈی آئی خان : جنوبی وزیرستان ایجنسی کے تحصیل سراروغہ کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔اس مرحلے میں میں چار ہزار دو سو انچاس افراد پر مشتمل سات سو پینتالیس خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ۔
متاثرین کو تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں کو روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے کوڑ قلعہ ٹانک میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔
متاثرہ خاندانوں کو مفت ٹرانسپورٹ کیساتھ چھ ماہ کاراشن ،ٹینٹ اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔ ہر خاندان کو جنوبی وزیرستان پہنچنے پر پچیس ہزار روپے دئے جائیں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں مکمل امن قائم کرلیا گیا ہے جبکہ اسکول اور اسپتال کھولنے سمیت سرکاری ادارے فعال بنادئے گئے ہیں۔