28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:42
وزیراعظم سے چوہدری شجاعت اوروفاقی وزراء کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے مفاہمتی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ آزاد جموں کشمیرمیں حکومت کی تشکیل کیلئے قومی سیاسی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل پی ایم سیکرٹریٹ میں ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزراء سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے آزادجموں کشمیرکے الیکشن میں واضح برتری حاصل کی ہے تاہم اہم قومی امورپرتمام جمہوری قوتوں کوساتھ لے کرچلیں گے۔ وزیراعظم نے اختیارات کی منتقلی کیلئے عملدرآمدکمیشن کے کام کوسراہا۔بالخصوص چیئرمین کمیشن رضاربانی کوخراج تحسین پیش کیا۔