تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 16:11

کراچی:رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ،پھل فروشوں کا احتجاج

آج نیوز - کراچی کے علاقے صدر میں رینجرز اہلکاروں نے مبینہ طور پر پھل فروشوں سے تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کردی۔ جس کے خلاف دکانداروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر دیں۔ رینجرز سندھ کے ترجمان نے ہوائی فائرنگ کی تردید کی ہے۔صدر میں جہانگیر پارک کے سامنے مبینہ طور پر رینجرز اہلکار نے قیمت ادا کئے بغیر پھل لینا چاہا لیکن پھل فروش اسلم کے انکار پر اہلکار مشتعل ہوگئے، انہوں نے تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی۔رینجرز اہلکاروں کے روئیے کے خلاف پھل فروشوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور دکانیں بند کرادیں۔ مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا لیکن پولیس افسران نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا۔ دوسری جانب رینجرز سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ نہیں کی، اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اہلکار ملوث پائے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.