تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 16:13

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ

آج نیوز - ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے فی کلو گرام قیمت میں ایک بار پھر پانچ روپے اضافہ کر دیا، بیس روز کے دوران قیمت میں پانچویں باراضافہ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں اضافہ کر دیا، جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر دپچاس روپے اور کمرشل سلنڈر دو سو روپے مہنگا ہوگیا۔ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی پانچ روپے مہنگی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.