28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:49
خانیوال:دیرینہ عداوت، ڈاکٹر کے سر کے بال، بھنویں مونڈ دی گئیں
آج نیوز - خانیوال میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو درخت سے باندھ کر اسکے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں کے رہائشی زمیندار بشیر احمد اور اسکے بھائیوں یاسین ،عمران اور غفار کی ہومیو پیتھک ڈاکٹر صداقت سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ زمیندار اور اسکے بھائیوں نے ڈاکٹر کو مریض چیک کرنے کے بہانے بلاکر اسے درخت سے باندھ دیااور اسکے سر کے بال ،بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں۔پولیس نے درخواست کے باوجود بااثر امیندار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔