تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:30

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان، ہالینڈ کا میچ ملتوی

آج نیوز - پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا میچ خراب موسم کے باعث ملتوی ہوگیا۔ ایمسٹرڈیم میں منگل سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اورہالینڈ کیعلاوہ جرمنی اورانگلینڈ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی روز پاکستان کو میزبان ہالینڈ کے مدمقابل آنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث میچ ملتوی کردیا گیا۔ ٹیم مینجر خواجہ جنید کے مطابق ملتوی ہونے والا میچ اب تیس جون کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے تحت قومی ٹیم انتیس جون کو انگلینڈ اور یکم جولائی کو جرمنی سے مقابلہ کرے گی۔ قومی ٹیم اس سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والا چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.