تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:42

پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی

آج نیوز - پنجاب اسمبلی نے رواں مالی سال کے ستاسی ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی طرف سے کٹوٹی کی تحریکوں کو مسترد کرتے ہوئے اکثریت رائے سے رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو اپنے جاری اخراجات سے زیادہ بجٹ خرچ کرنا پڑا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیوں پر سات ارب بائیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ جبکہ پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو سات کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ اسی طرح وطن کارڈز کے ذریعے چھ ارب آٹھ کروڑ روپے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے گئے۔ وزیر قانون نے بتایا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی چوہدری ظہیرالدین، محسن لغاری، عامر سلطان چیمہ، حسن مرتضی، اور سیمل کامران نے ضمنی بجٹ پر کٹوتی کی تحریکیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اضافی اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر ڈالنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کو کم کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.