تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:46

چین نے تحقیقی بحری جہازبحر الکاہل میں مشن پر روانہ کر دیا

آج نیوز - چین کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس تحقیقی بحری جہاز اوشن سکس بحر الکاہل میں مشن پر روانہ ہوگیا۔ مکمل طور پر سائنسی اور تحقیقاتی مقاصد کے لئے بنائے گئے اس جہاز کو اوشین سکس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جہاز سمندر میں چار سو میٹر گہرائی تک جاسکتا ہے۔ جہاں وہ سمندر میں موجود زندگی کے بارے میں تحقیقات کرے گا۔ جس سے اس وسیع دنیا کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ اس جہاز میں مختلف انداز سے متعدد کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جو سمندری زندگی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں گے۔ اس جہاز کو سمندری زندگی کی تحقیقات کے تین ٹاسک دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد یہ چین کے علاقے گوانگ ڑو واپس آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.