تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:6

معلوم ہے طالبان کہاں ہیں ان سے ملنا مشکل نہیں، وزیر دفاع

آج نیوز - وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے طالبان کہاں ہیں اْن سے ملنا مشکل نہیں۔ ایبٹ آباد واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں۔ بی بی سی کو انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود میں راکٹ باری کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ راکٹ پر نام نہیں لکھا ہوتا وہ کہاں سے آیا ہے۔ احمد مختار نے کہا کہ پاکستان کو شامل کئے بغیر طالبان سے مذاکرات ممکن نہیں، افغانستان کا مسئلہ جب بھی حل ہو گا اس میں پاکستان کا کردار اہم ہو گا۔ ایک سوال پر احمد مختار نے کہا کہ طالبان سے ملنا اور مذاکرات کرنا مشکل نہیں۔ وزیر دفاع نے خیال ظاہر کیا کہ ایبٹ آباد واقعہ پاکستانی سیکیورٹی کی ناکامی نہیں۔ احمد مختار کا کہنا تھا پاکستان چاہتا ہے کہ شدت پسندوں کا خاتمہ ہو تاکہ ملک میں سکون ہو، اس جنگ میں پاکستان کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.