29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:38
سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ وی اے جعفری انتقال کر گئے
آج نیوز - سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ وی اے جعفری چوراسی سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ انیس سو ستائیس میں پیدا ہونے والے وی اے جعفری پاکستان میں اعلٰی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انیس سو انہتر میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مغربی پاکستان بورڈ کے چئیرمین رہے۔ جس کے بعد پاکستان میں انہوں نے سیکرٹری کامرس ،، سیکرٹری انڈسڑی ،،سیکرٹری پلاننگ اور ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کے عہدوں پر فرائض انجام دئیے۔ وی اے جعفری بیلجئم میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔ انیس سو چھیاسی میں انہیں گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا۔ انھوں نے سابق صدد غلام اسحاق خان کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دیں اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے دونوں ادوارحکومت کے دوران وہ مشیر برائے خزانہ رہے۔