29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:46
لاہور: فیض احمد فیض کی شاعری پر فن پاروں کی نمائش
آج نیوز - لاہور میں نامور مصور اسلم کمال کے، معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری پر فن پاروں کی نمائش جاری ہے۔لاہور میوزیم میں فیض احمد فیض کی شاعری کو اسلم کمال نے اپنے برش سے کچھ اس طرح کینوس پر اتارا ہے کہ ان کی شاعری اپی اصل روح کے ساتھ دیکھنے والے پر آشکارا ہو جاتی ہے۔ بالخصوص طلبہ و طالبات کے لئے اسلم کمال کے یہ فن پارے خاصے کی چیز ہیں۔ فیض کی نظم آج بازار میں پابجولاں چلو، پر انہوں نے اپنے تخیل کے زور سے جو لائیں کھینچی ہیں، ان سے فیض کی پوری نظم کی پرتیں کھل کر سامنے آ جاتی ہیں۔ فیض کی شاعری کو ایک آرٹسٹ نے جس طرح سمجھا، وہ اساتذہ کے لئے بھی مفید ثابت ہو رہا ہے۔ اسلم کمال نے اپنا برش فیض احمد فیض کی زندگی ہی میں ان کی شاعری کے رنگ نمایاں کرنے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ فیض کی شاعری پر اسلم کمال کے فن پارے، ایک بڑے انقلابی شاعر کو سمجھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔