29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:54
سلیکٹر محمد الیاس کی معطلی ختم، آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے سلیکٹر محمد الیاس کی معطلی ختم کر کے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سلطان رانا اورشفیق پاپا پرمشتمل دورکنی ڈسپلنری کمیٹی نے بغیراجازت میڈیا میں بیان بازی اورٹی وی پروگرام میں شرکت پرگزشتہ روز معطل سلیکٹر محمد الیاس کے کیس کی سماعت کی تھی اوران کا موقف جانا تھا تاہم چئیرمین پی سی بی اعجازبٹ سے رابطہ نہ ہونے پرفیصلہ نہیں سنایا تھا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق محمد الیاس نے پی سی بی ، ٹیم مینجمنٹ یا بورڈ کی پالیسیوں پرتنقید نہیں کی بلکہ اپنے خلاف ہونیوالی بیان بازی کا جواب دیا۔ کمیٹی نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے محمد الیاس کی معطلی ختم کردی اورانہیں مستقبل میں میڈیا سے بات چیت کرنے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔