29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:10
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان، انگلینڈ آج آمنے سامنے
آج نیوز - چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے ابتدائی روز پاکستان اورہالینڈ کا میچ خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یہ میچ تیس جون کوکھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم یکم جولائی کوجرمنی سے مقابلہ کرے گی۔ ایونٹ کا فائنل دوجولائی کوکھیلاجائیگا۔ گرین شرٹس دورہ یورپ کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ میں ہونیوالا چارملکی ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔