29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:26
بارباڈوس ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ
آج نیوز - بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پہلی اننگز میں دو سوایک رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام پر میزبان ٹیم کی تین وکٹیں صرف تیس رنزپرگرگئیں۔ بارباڈوس میں کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیزنے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تومیزبان بالرزنے اس کے بیٹسمینوں کووکٹ پرٹکنے نہ دیا۔ اجے موکند ایک، مرلی وجے گیارہ، ڈریوڈ پانچ، کوہلی صفر، رائنا دواورکپتان دھونی صرف پانچ رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ وی وی ایس لکشمن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پچیاسی رنزکی اننگزکھیلی۔ سریش رائنا نے تریپن رنزاسکورکئے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں دوسوایک رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ فیڈل ایڈورڈز، روی رام پال اوربیشونے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزنے بیٹنگ کا آغازکیا توپانچ کے مجموعی اسکورپراس کے دونوں اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔ ایڈرین بارتھ تین اور لینڈل سمنزدو رنزبناسکے۔ براوونے دس رنز اسکور کئے۔ دن کے اختتام پرویسٹ انڈیزنے تین وکٹوں پرتیس رنزبنائے تھے۔ رام نریش سراوان دس رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔