29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:42
ومبلڈن ٹینس: لسکی اور شراپوا سیمی فاینل میں پہنچ گئیں
آج نیوز - جرمنی کی وائلڈ کارڈ سبین لسکی اور ماریہ شراپوا نے ومبلڈن ٹینس چیمپئین شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے کوارٹرفائنل میں جرمن وائلڈ کارڈ سبین لسکی نے نائنتھ سیڈ فرانس کی ماریون بارٹولی کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ لسکی نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں بارٹولی نے ٹائی بریک پر کامیاب حاصل کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں ففتھ سیڈ روس کی ماریہ شراپوا نے سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ روسی کھلاڑی نے چھ ایک اور چھ ایک سے میچ اپنے نام کیا۔