تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:48

بینکوں کو ٹی ایف سیز، قرضوں کو پی آئی بی میں تبدیل کرنیکی پیشکش

آج نیوز - وزارت خزانہ نے بینکوں کو ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس اور قرضوں کو پی آئی بی میں تبدیل کرنے کی پیش کش کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تمام بینکوں کو دو کھرب تراسی ارب روپے مالیت کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس اور کموڈٹی فنانسنگ کے لئے حاصل کئے گئے ایک کھرب چودہ ارب روپے کے قرضے، طویل مدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں تبدیل کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں جاری سرکلر ڈیٹ کو کم کرنے اور پاور اور آئل کمپنیز کو ادائیگی کے لئے وزارت خزانہ نے بینکوں کو دو کھرب ستر ارب روپے کے ٹی ایف سیز جاری کئے تھے۔ ساتھ ہی بینکوں کے کموڈٹی فنانسنگ کی مد میں ایک کھرب چودہ ارب روپے کے قرضے بھی باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.