29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:58
مئی میں ڈی اے پی کی فروخت میں 45 فیصد کمی ریکارڈ
آج نیوز - مئی کے مہینے میں ڈی اے پی کی فروخت میں پینتالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے مطابق مئی کے مہینے میں فرٹیلائیزر کی مجموعی فروخت صرف ایک فیصد بڑھ کر چھ لاکھ تینتالیس ہزار ٹن رہی۔ اس دوران ڈی اے پی کی فروخت میں پینتالیس فیصد کمی ہوئی۔ اور یہ تیس ہزار ٹن رہی۔ ساتھ ہی یوریا کی فروخت تین فیصد کم ہو کر چار لاکھ تہتر ہزار ٹن پر آگئی۔ دوسری جانب رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران یوریا کی فروخت گیارہ فیصد کم ہو کر بائیس لاکھ ٹن اور ڈی اے پی کی فروخت تیرہ فیصد گر کر دو لاکھ پینتالیس ہزار ٹن رہی۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ فرٹیلائیزر مینوفیکچرنگ پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے یوریا کی سپلائی متاثر ہونے ساتھ ہی یوریا کی قیمت میں فی بیگ سو روپے اضافے کی وجہ سے اس کی فروخت میں کمی آئی ہے۔