29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:14
ایم کیو ایم کی اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کرا دی۔ رضا ہارون کہتے ہیں کہ اب حکومت کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عوام دشمن فیصلوں کی کھل کر مخالفت کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپوزیشن تصور کیا جائے تا کہ ہم اسمبلی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو حقیقی اپوزیشن کا سامنا ہے۔ ہم اپوزیشن برائے اپوزیشن نہیں ہوں گے، اسمبلی میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر جمہوری فیصلوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اکاون ارکان اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جلد اسپیکر کو لیڈر آف دی اپوزیشن کیلئے درخواست دیں گے۔