29 جون 2011
وقت اشاعت: 15:59
ن لیگ شکست تسلیم کرلے ،شرجیل میمن
آج نیوز - سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیئے نواز شریف اپنی باری کا انتظار کریں ۔سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت انیس محکمے کل سندھ حکومت کے حوالے کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے صوبائی خود مختاری کا کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ، دونوں جماعتوں کے رابطے بحال ہیں۔ پیپلز پارٹی ہر بات کا جواب دینا جانتی ہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائدیں اقتدار کے بھوکے ہیں ، نواز شریف کو شکست تسلیم کرکے اپنی باری کا انتظار کرناچاہیئے۔