تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 16:19

صوبوں کو اختیارات کی منتقلی ،علی بابا چالیس چور رکاوٹ ہے ،شہباز

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے وفاق سے منتقل ہونے والے محکموں کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی میں وزیراعظم نہیں علی بابا اور چالیس چور رکاوٹ ہیں۔لاہور میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وفاق سے صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کے قوانین اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ دوہزار دس کی منطوری دی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں ناپ تول میں کمی کے جرم کیلئے قانون سازی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف اضلاع میں بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی مرمت کے بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔ کابینہ نے کفایت شعاری مہم کے تحت وزراء کی صوابدیدی گرانٹ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور رضا ربانی آئین کے تحت اختیارات کی صوبوں کو منتقلی چاہتے ہیں مگر علی بابا اور چالیس چور رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سردار عتیق کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ این ایل سی آئی کے ڈاکو حکومت میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.