تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 7:49

پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا امریکی الزام مسترد

آج نیوز - پاکستان نے امریکی فوجی کمانڈرز کی جانب سے لگائے گئے الزام کو مسترد کردیاہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ الزام عائد کرنے سے پہلے ہماری مشکلات کو سمجھا جائے۔ امریکا کے لیفٹننٹ جنرل جان ایلن نے گزشتہ روز سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی میں پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے پاکستان شدت پسند گروہوں کیخلاف اقدامات کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.