30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:7
شریف برادران عدلیہ کو سیاست میں ملوث نہ کریں، بابر اعوان
آج نیوز - سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران عدلیہ کو سیاست میں ملوث نہ کریں۔ آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ خوش دلی سے قبول کیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت نہ کرنے اور اپنی فوج پر تنقید کرنے والوں کو کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بے بیناد ہیں اور آئیندہ چند روز میں منتخب حکومت کشمیری عوام کی خدمت کا کام شروع کر دے گی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے سے گریز کرے۔ کء معاملات میں شریف برادران کو عدلیہ سے ریلیف ملی لیکن آئیندہ انتخابات میں عوام ریلیف برادران کو مسترد کر دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے حکومت میں واپسی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت پارلیمینٹ کے باہر کھڑی تمام جماعتوں کو مسلم لیگ نون ماضی میں دھوکا دے چکی ہے۔ مغل شہزادوں سے کوئی جماعت اتحاد نہیں کرے گی۔