30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:23
بابر اعوان ملک کو لوٹنے والے گروپ کے سرغنہ ہیں، ثناء اللہ
آج نیوز - وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹر بابر اعوان ملک کو لوٹنے والے علی بابا چالیس چور گروپ کے سرغنہ ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی پر زرداری مافیا قابض ہے۔ لاہور سے جاری اینے ایک بیان میں سینٹر بابر اعوان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران پنجاب حکومت اور شریف برادران پر لگانے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون کا قلمدان چھن جانے کے بعد بابر اعوان بہکی بہکی بھکی باتیں کرنے لگے ہیں حالانکہ ان کو یاد ہونا چاہئے کہ بینک آف پنجاب سے پجہتر ارب روپے لوٹنے والوں کو کون تحفط فراہم کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ تین سال میں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک سے پیپلز پارٹی کا ضفایا کر دے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں حکومت نے بدترین دھاندلی کی۔ کشمیری عوام جعلی ووٹوں پر منتخب نمائیندوں کو قبول نہیں کریں گے۔