30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:20
ایم کیو ایم کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواست
اے آر وائی - اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما حیدر عباس رضوی جبکہ سینیٹ میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں ایم کیوایم نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سے علیحدگی کے بعد ان کی جماعت کو اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کی جائیں۔ ایم کیوایم آئندہ ہفتے سے اپوزیشن میں بیٹھے گی۔