30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:23
شہباز شریف اسمبلی توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، راجا ریاض
آج نیوز - پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ وریز اعلٰی شہباز شریف اسمبلی توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں لیکن اس کے باوجود گورنر نے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نہیں کہا۔ انہوں نے کہا وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اسمبلی توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔