30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:51
بجلی کے نرخ میں 61 پیسے فی یونٹ اضافے پر فیصلہ محفوظ
آج نیوز - نیپرا نے بجلی کی نرخوں میں اکسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مئی کیلئے دی گئی تھی۔ اس مجوزہ اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ تمام صارفین پر کیا جائے گا تاہم لائف لائن صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے ،،نے بجلی کی نرخوں میں انسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔